کراچی(اسٹاف رپورٹر) اس ماہ بنگلہ دیش کی دو ٹیموں نے پاکستان آنا ہے۔بنگلہ دیش میں سیاسی بے یقینی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم کو پیشکش کی ہے کہ وہ قبل از وقت پاکستان آئےاور پاکستان کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں پاکستان میں پریکٹس کرے۔ڈھاکا میں کرفیو اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو پریکٹس کا موقع نہیں مل رہا۔ جبکہ بنگلہ دیش اے ٹیم کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار ہے۔بنگلہ دیش میں کشیدہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کادورہ دودن کی تاخیر کا شکار ہوگیا ہے اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔جبکہ پاکستان نے بنگلہ دیش کی قومی ٹیم جلد پاکستان آکر پریکٹس کی پیشکش کردی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور بی سی بی مسلسل دو روز سے رابطے میں ہیں ۔ شیڈول کے ردو بدل کا فیصلہ جلد کیا جائے گا ۔ بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم بدھ کی صبح اسلام آباد پہنچنا تھا۔ سیریز میں دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچز شامل ہیں۔ پہلا میچ اسلام آباد کلب میں دس اگست سے شروع ہونا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ ٹیم جلد پاکستان بھجوانے کی پیش کش کر دی، ہے۔بنگلہ دیش بورڈ کو یہ پیشکش ٹیسٹ ٹیم کی پاکستان میں ٹریننگ کے لیے کی گئی،ٹیسٹ سیریز سے پہلے بنگلہ دیش ٹیم راولپنڈی میں ٹریننگ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتی ہے،بی سی بی نے تاحال پی سی بی کی پیشکش کا جواب نہیں دیا، بنگلہ دیش میں سیاسی صورتحال کی وجہ سے دو دنوں سے بنگلہ دیش ٹیم کا میرپور میں ٹریننگ سیشن نہیں ہو سکا۔بنگلہ دیش ٹیم نے شیڈول کے مطابق 17 اگست کو پاکستان پہنچنا ہے ۔