• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ ایریا، مشتعل ہجوم نے 2 ڈاکوؤں پر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا

کراچی:(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریامیں مبینہ طور پر لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوئوں کومشتعل عوام نے پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا،تفصیلات سائٹ بی تھانے کی حدود سائٹ ایریا گل بئی اٹک پمپ کے قریب لوٹ مار کرنے والے 2 مبینہ ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے،مشتعل عوام نے ڈاکوؤں پر تشدد کا نشانہ بنایاجس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع پرپولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوئوں کو مشتعل عوام سے چھڑاکر اسپتال منتقل کردیا،جہاں پر ڈاکوئوں کی شناخت اسمٰعیل شاہ اور ابراہیم کے ناموں سے ہوئی ہے،پولیس کاکہناہےکہ ملزمان چلتی موٹر سائیکل پر شہری سے موبائل چھین کر فرار ہورہے تھے،واردات میں اسلحہ استعمال نہیں ہوا ہے، ایک زخمی ڈاکو کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید