• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے 8اگست کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا،وکلاتنظیمیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کی وکلاء تنظیموں، بلوچستان بار کونسل بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام شہدائے آٹھ اگست کی برسی کے موقع پر وکلاء شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس آج صبح دس بجے بلوچستان ہائی کورٹ بلڈنگ میں منعقد ہوگی۔ تعزیتی ریفرنس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے وکلاء تنظیموں کے عہدیدار اور وکلاء رہنماؤں کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔جو آج تعزیتی ریفرنس سے خطاب کریں گے۔ بلوچستان کی وکلاء تنظیموں کے بیان میں کہاگیاہےکہ شہدائے آٹھ اگست کے وکلاء کو کسی بھی صورت میں بھلایا نہیں جاسکتا۔ دہشت گرد قوتوں کا خیال تھا کہ اس قسم کے واقعات سے ملک بھر کی وکلاء تحریک کوختم کیا جائےگا۔ بیان میں کہاگیا کہ ملک بھر کی وکلاء تنظیمیں شہدائے آٹھ اگست کی مناسبت سے اعادہ کرتے ہیں کہ وکلاء ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی جمہوریت کی بحالی کیلئے جوڈیشری کے اندر کرپشن اقرباء پروری لاقانونیت کے خاتمے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔بیان میں کہاگیا کہ بلوچستان کی وکلاء تنظیمیں ملک بھر کی وکلاء تنظیموں کے ساتھ ملکر شہدائے آٹھ اگست کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
کوئٹہ سے مزید