• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، شیری رحمٰن

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کی نائب صدر ، سینیٹر شیری رحمٰن نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

ان کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاکستان کے لیے تاریخی ہے، ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد نے 32 سال بعد ایک بار پھر اولمپکس گیمز میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

شیری رحمٰن نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں، ان کی اس کامیابی پر پوری قوم ان کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید