• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈا پور کیخلاف پی ٹی آئی کا گروپ متحرک

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا میں اختلافات سامنے آ گئے۔

اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کے خلاف سابق و موجودہ ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی پر مشتمل گروپ متحرک ہو گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے ناراض گروپ کو گورننس اور مبینہ بدعنوانی پر تحفظات ہیں۔

ذرائع کے مطابق ناراض وزراء محکموں میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کی غیر معمولی مداخلت پر بھی نالاں ہیں۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔

بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کو تمام ارکانِ اسمبلی کا اعتماد حاصل ہے۔

قومی خبریں سے مزید