• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اینڈ ڈی سی کی تمام میڈیکل کالجوں کو عوامی صحت مراکز قائم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم پاکستان کے تصور کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے صحت عامہ کی تعلیم کو ملک کی بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو ہم آہنگ کرنے کےلیے ایک اہم اقدام کا اعلان کیا ہے۔ 

اس حوالے سے غریب عوام کےلیے بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی ضرورت کو فوری طور پر پورا کرنے کےلیے ہدایات جاری کر دیے ہیں۔

پی ایم ڈی سی نے حال ہی میں تمام پاکستانی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کو پبلک ہیلتھ سینٹرز قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہدایت میں مزید کہا گیا ہے کہ انہیں مکمل طور پر آپریشنل پبلک ہیلتھ سینٹرز قائم کرنے ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد صحت عامہ کی خدمات کے معیار کو بڑھانا اور محروم طبقوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

قومی صحت کی پالیسی اور صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے عزم کے ساتھ ہم آہنگی قائم کرنا ہے۔ پی ایم ڈی سی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ صحت عامہ کے مراکز کمیونٹی ہیلتھ سروسز، احتیاطی نگہداشت اور صحت عامہ کی تحقیق کےلیے اہم مرکز کے طور پر کام کریں گے۔ 

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق یہ مراکز نہ صرف مقامی آبادیوں کی مدد کریں گے بلکہ طبی طلباء کو صحت عامہ کی مشق میں تجربہ بھی فراہم کریں گے، اس طرح ان کی تعلیم اور پیشہ ورانہ ترقی کو بھی تقویت ملے گی۔

پی ایم ڈی سی ان مراکز کو صحت عامہ کی تعلیم، بیماریوں سے بچاؤ اور کمیونٹی کی شمولیت میں کلیدی معاون کے طور پر تصور کرتا ہے۔ ہر مرکز ضروری طبی سہولتوں سے آراستہ ہوگا اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور عملہ متعین ہوگا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ صحت کی دیکھ بھال کیلئے جامع خدمات عوام کےلیے دستیاب ہوں۔

میڈیکل کالجوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اس ہدایت کی تعمیل کریں گے۔ پی ایم ڈی سی ان مراکز کی پیشرفت اور آپریشنل حیثیت کی قریب سے نگرانی کرے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ خدمت اور دیکھ بھال کے مطلوبہ معیار پر پورا اترتے ہیں۔ پی ایم ڈی سی نے صحت عامہ کے اقدامات کو مستقبل میں بہتری لانے کےلیے میڈیکل کی تربیت میں شامل کیا ہے تاکہ ایک صحت مند قوم کو فروغ دیا جا سکے۔

صدر پی ایم اینڈ ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے پاکستان نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے نمائندے ڈاکٹر لوو ڈپینگ کے ساتھ ملاقات بھی کی ہے تاکہ پاکستان میں میڈیکل/ پبلک ہیلتھ کی تعلیم اور تربیت کو پبلک ہیلتھ کے ساتھ ساتھ ہم آہنگ کیا جا سکے۔

صدر پی ایم اینڈ ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج  نے کہا کہ ان مقاصد کو حاصل کرنے کےلیے، پی ایم اینڈ ڈی سی کونسل نے فیصلہ کیا کہ تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز اپنے الحاق شدہ ٹیچنگ اسپتالوں میں آؤٹ ریچ سینٹرز قائم کریں یا موجودہ بیسک ہیلتھ یونٹس (بی ایچ یو) کے ساتھ تعاون کریں اور دیہی صحت کے مراکز (آر ایچ سی) اپنے متعلقہ علاقوں میں عملی تربیت کمیونٹی کی صحت میں بہتری، تحقیق اور ڈیٹا اکٹھا کرنے، عوامی بیداری اور تعلیم بڑھانے کو بنیادی ضرورت بنائے۔

قومی خبریں سے مزید