• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور ٹک ٹاکر طوطے نے چیزوں کو پہچاننے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا


امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک مشہور ٹک ٹاکر طوطے نے تین منٹ میں 12 اشیاء کو کامیابی سے شناخت کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ 

اس گرے نسل کے چار سالہ افریقی طوطے کا نام اپولو ہے اور یہ ڈالٹن اینڈ وکٹوریا (ٹوری) میسن سے تعلق رکھتا ہے اور اس نے مختلف چیزوں کتاب اور جرابوں سمیت 12 اشیاء کو نام سے شناخت کیا۔

میسنز کا کہنا تھا کہ اپولو کی تربیت ایرین پیپربرگ (جانوروں کی نفسیاتی ماہر جنھوں نے 30 برس الیکس نام کے ایک طوطے کے ساتھ گزارے تھے) کے بتائے گئے طریقہ کار سے متاثر ہوکر کی گئی ہے۔ 

انھوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ جب ایک بار اپولو نے چیزوں کو انکے لیبل، رنگ اور میٹریلز سے پہنچاننا شروع کیا، ہم سمجھ گئے کہ اب یہ بہت سی ناقابل یقین چیزیں کرنے لگے گا۔ 

انکا کہنا تھا کہ اپولو ایک سوشل میڈیا اسٹار بھی ہے اور اسکے ٹک ٹاک پر 28 لاکھ اور یو ٹیوب پر 13 لاکھ 70 ہزار فالوور ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید