• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے ساتھ معاہدوں کے بعد سعودی برآمدات میں اضافہ

جدہ(شاہدنعیم) چین کے ساتھ معاہدوں کے بعد سعودی برآمدات میں اضافہ، سعودی عرب نے تیل کے علاوہ برآمدات میں بھی غیرمعمولی کامیابی حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔ ماہ مئی کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 2.23ارب ڈالر کی برآمدات کی ہیں۔ پچھلے سال ماہ مئی کے مقابلے میں رواں سال ماہ مئی میں برآمدات میں 19.25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب کے شماریاتی ادارے کے مطابق تیل کے علاوہ سعودی برآمدات کے حوالے سے ماہ مئی میں چین تیسرا اہم ملک ہے۔ متحدہ عرب امارات نے 3.62 ارب ڈالر کی سعودی برآمدات سے استفادہ کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید