• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا بندیا اور تلک لگانیوالی لڑکیوں پر بھی پابندی عائد کی جائیگی؟ بھارتی سپریم کورٹ کا استفسار

کراچی(نیوز ڈیسک)نئی دہلی میں بھارتی سپریم کورٹ نے ممبئی کے پرائیویٹ کالج میں حجاب پر پابندی کے فیصلے کو آئندہ حکم تک معطل کردیا، عدالت نے یہ بھی استفسار کیا کہ کیا بندیا اور تلک لگانے والی لڑکیوں پر بھی پابندی عائد کی جائے گی؟ سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران تبصرہ کیا کہ وہ لڑکیوں کے لباس پر پابندی لگا کر انہیں کس طرح بااختیار بنا رہے ہیں،اس کا فیصلہ لڑکیوں پر چھوڑ دیا جانا چاہئے کہ وہ کیا پہننا چاہتی ہیں۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ آزادی کے اتنے سال بعد بھی لڑکیوں کے لباس پر اس طرح کی پابندی کی بات کی جا رہی ہے۔ممبئی کے این جی آچاریہ اور ڈی کے مراٹھے کالج نے حجاب، نقاب، برقع، اسٹول اور ٹوپی پہننے پر پابندی عائد کردی تھی۔ اس پابندی کے خلاف نو طالبات نے پہلے بامبے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن ہائی کورٹ نے اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا، جس کے خلاف طالبات نےکیس سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید