• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام کی تقرری کیلئے امیدواروں سے 15 دن میں درخواستیں طلب

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژ ن نے سیکرٹری وزارتِ آئی ٹی کی پوسٹ پر تقرری کیلئے اہل امیدوراوں سے 15دن میں درخواستیںطلب کر لی ہیں ۔ یہ تقرری مسابقتی عمل کے ذ ریعے کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی جا ئے گی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے امیدوراوں کیلئے کو الی فکیشن کا تعین بھی کر دیا ہے۔ امیدوار کیلئے بیچلرز ان انجئرنگ یا بیچلرز آ ف سائنس یا ماسٹر آف انجئرنگ تر جیحاً اکنامکس یا ٹیلی کمیو نکیشن کی ڈگری لازمی ہے۔ اگر ایم بی اے بھی ہو تو اسے اہمیت دی جا ئے گی۔ سیکریٹری آئی ٹی کیلئے آئی ٹی و ٹیلی کام کے شعبے میں کم ازکم 20 سالہ تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے ا س میں سے کم از کم بارہ سال سینئر پو زیشن پر کام کیا ہو۔سیکریٹری آئی ٹی کیلئے عمر کی بالائی حد 60 سال تک ہے۔سیکرٹری آئی ٹی کی تعیناتی کنٹریکٹ پر دو سال کیلئے اور قابل توسیع ہوگی۔ سیکریٹری آئی ٹی کی تنخواہ سپیشل پروفیشنل پے سکیل پر 15سے 20لاکھ ہوگی۔امیدوار کی پروفیشنل اہلیت کو ا س معیار پر جانچا جا ئے گا کہ ان کا انہوں نے کمپیوٹر سائنس ‘انفا ر میشن ٹیکنا لوجی ‘ انفا رمیشن سسٹم سیکورٹی ‘ آئی ٹی مینجمنٹ یا کمپیوٹر انفا ر میشن سسٹم سے متعلق پراجیکٹتجا ویز کی تیاری کا تجربہ ہو۔
اہم خبریں سے مزید