• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام مسجد صوفی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث مفرور پولیس انسپکٹر گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سی ٹی ڈی نے امام مسجد صوفی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث مفرور پولیس انسپکٹر کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن کے مطابق 21 فروری 2023 کو گلستان جوہر کے علاقے میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد امام مسجد صوفی عبدالقیوم کو ٹارگٹ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس میں قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا تاہم قتل کا ماسٹر مائنڈ فرار ہو گیا تھا۔ بعد ازاں تفتیش آئی جی سندھ کے حکم سے سی ٹی ڈی کو منتقل کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید