• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی تولہ کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 37 ڈالر فی اونس کے بڑے اضافے سے 2393 ڈالر سے بڑھ کر 2430ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ہی مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1000 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے ہو گئی ہے، تاہم چاندی کی قیمت 2850 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔
اہم خبریں سے مزید