• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، رینجرز اہلکار زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا، چھریوں کے وار سے نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود قائدآباد مرغی خانہ گلستان سوسائٹی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت 42 سالہ محمد ریاض ولد محمد نظیر احمد کے نام سے ہوئی ۔ پولیس کے مطابق ریلوے پھاٹک کے قریب نشہ کرنے والے افراد بیٹھتے ہیں اور مقتول بھی نشے کا عادی تھا۔ واقعہ کے وقت علاقے میں لائٹ نہیں تھی، مقتول ریلوے پھاٹک سے اٹھ کر گلستان سوسائٹی کی طرف جارہا تھا کہ شہری نے چور سمجھ کر فائرنگ کردی جو مقتول کو لگی اور مقتول موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
اہم خبریں سے مزید