• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )رات گئے بلدیہ اتحاد ٹاؤن جنگل اسکول رانا گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں خاتون سمیت2 افراد جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق خاتون کی شناخت 32 سالہ سونیا اور مرد کی شناخت 38 سالہ محمد ارشاد کے نام سے کی گئی ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔فائرنگ مقتولہ خاتون کے بہنوئی مصطفیٰ نے کی ہے۔ بہنوئی مصطفیٰ نے فائرنگ کرکے اپنی سالی اور اس کے کرایہ دار کو قتل کیا۔ فائرنگ کا واقعہ غیرت کے نام سے پیش آیا۔
اہم خبریں سے مزید