• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی تیراہ، فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید، 4 خوارج ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3بہادر جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار انعام گل، سپاہی محمد عمران اور سپاہی الطاف خان شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 37 سال کے حوالدار انعام گل شہید کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے، 29سال کے سپاہی محمد عمران شہید ضلع ٹانک کے رہائشی ہیں، 22 سال کے سپاہی محمد الطاف خان شہید کا تعلق ضلع مردان سے ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کے خاتمے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
اہم خبریں سے مزید