• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 2پیسے تک کم ہو گئی،یورو کی قیمت میں 18پیسے تک کی کمی، پاؤنڈ کی قیمت 1.63روپے تک بڑھ گئی، جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10 پیسے کی کمی سے 278.50 روپے سے کم ہو کر 278.40روپے ہو گئی جبکہ قیمت فروخت 5پیسے کے اضافے سے 278.70 روپے سے بڑھ کر 278.75روپے ہو گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 2پیسے کی کمی سے 279.30روپے سے کم ہو کر 279.28 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 280.40روپے پر برقرار رہی۔
اہم خبریں سے مزید