• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI سے مذاکرات جاری، حکومت کو ٹف ٹائم کا نہیں سوچنا چاہئے، فضل الرحمٰن

اسلام آباد (ایجنسیاں، جنگ نیوز) جمعیت علمائے اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات جاری ہیں، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا نہیں سوچنا چاہیے، حکومت کو سنجیدہ ہونا پڑے گا تب ہی جا کر مسائل حل ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس سوال پر کہ کیا پی ٹی آئی سے مذاکرات چل رہے ہیں کہ جواب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات ہر وقت چل رہے ہوتے ہیں کوئی مخصوص وقت نہیں ہونا مذاکرات کا ۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہمیں ان باتوں کی بجائے ملک کے بارے میں سوچنا چاہیے مسائل کا ایک انبار ہے جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا اور حالات دن بدن خراب سے خراب تر ہوتے جارہے ہیں۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے حکومت کو سنجیدہ ہونا پڑے گا تب ہی جاکر مسائل حل ہونگے ۔

اہم خبریں سے مزید