• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب بھی خلیل الرحمان قمر کیساتھ کام کروں گا، وسیم عباس کی ”ہنسنا منع ہے“ میں دلچسپ گفتگو

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن، فلم اور اسٹیج کے ناموراداکار، اسکرین رائٹر اور ہدایتکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ 43 برس سے شوبز انڈسٹری میں کام کررہا ہوں۔ اپنی جوانی میں ہر اداکارہ کے ساتھ کام کرکے مزہ آیا۔ زندگی کا پہلا پیار اس شدت سے کیا کہ ”کرفیو“ کے دوران بھی اُس کے دیدار کیلئے پہنچ گیا۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شو کے دوران ایک سیگمنٹ میں جوابات دیتے ہوئے وسیم عباس کا کہنا تھا کہ میں جاوید شیخ سے اچھا اداکار نہیں، جوانی میں دِل پھینک تھا، اب بھی خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔ تفصیلی گفتگو ناظرین تابش ہاشمی کی میزبانی میں ہفتہ شب 11بجکر5 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید