• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی ارشد ندیم کو کراچی آنے اور ان کا مہمان بننے کی دعوت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ارشد ندیم کوکراچی آنے اور ان کامہمان بننے کی دعوت دے دی ،وزیر اعلیٰ ہاوس ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے ٹیلی فونک رابطہ کے ذریعے ارشد ندیم کو اولمپکس 2024میں گولڈ میڈل جیتنے اور جیولن تھرو میں عالمی ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں کراچی آنے اور مہمان بننے کی دعوت دی۔ مراد علی شاہ نے اپنے موبائل فون سے پیر س میں موجود ارشد ندیم کو کال کی اور پیرس اولمپکس میں مردوں کے جیولن فائنل میں اپنی جیت اور 92.97 میٹر کا ریکارڈ توڑ تھرو حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔
اہم خبریں سے مزید