• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبرگ ٹاؤن میں کل سے اربن فاریسٹ کی بڑی مہم شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا ہے کہ11اگست سے ٹاون میں اربن فاریسٹ کی ایک بڑی مہم شروع کر رہے ہیں رین ہارویسٹننگ کا نظام متعارف کرا چکے ہیں جس سے اب بارش کا پانی ضائع نہیں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےجمعے کو پوسٹ بجٹ بریفنگ کے موقع پر کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی ویو سی چیئر مین فاروق نعمت اللہ سیکرٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد اور میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نےبھی خطاب کیا ،وائس چیئرمین ٹاؤن محمدالیاس یوسی چیئرمینز،کونسل اور ٹاون افسران بھی موجود تھےچیئرمین ٹاون نصرت اللہ نے گزشتہ سال کی کارکردگی پر تفصیلی روشی ڈالی اور کہا کہ اکتوبر2023سےاب تک 16 اجڑے ہوئے پارک مکمل کئےتین بڑے فلاور شو ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ٹاون میں داؤد یونیورسٹی کے کیمپس کی تعمیر جاری ہےآئی ٹی کے ڈگری کورسز کرائے جائیں گےداخلے اوپن میرٹ پر ہوں گے۔نصرت اللہ نے کہا کہ ٹاون میں اب تک تین ہزار بند لائٹس کو روشن کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے تھری منصوبہ نعمت اللہ خان نے مکمل کیا اس کے بعد 19 سال ہو گئےایک بوند پانی کا شہر میں اضافہ نہیںہوا اس وقت ٹاون میں بورنگ کا پانی 4 سوفٹ گہرائی تک چلا گیا ہےٹاون چیئرمین نے کہا کہ ماہرین کیکراچی کے ماحول کے بارے میں جو رپورٹس آ رہی ہیں ان میں کہا جا رہا ہے کہ اگر دو تین سال میں شجر کاری نہ کی گئی تو لوگ شہر میں نہیں رہ سکیں گےہم نے بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم شروع کر دی ہے 50 ہزار درخت لگا رہے ہیں ۔ ٹاؤن چیئر مین نے کہا کہ بجٹ میں اخراجات اور آمدن میں توازن ہےکراچی پریس کلب کے سیکرٹری شعیب احمد نے کہا کہ شہر کو جدید اور ترقی یافتہ بنانے کےلئے صحافیوں کو اپنے علاقوں میں کردار ادا کرنا چاہیئےفاروق نعمت اللہ نے کہا ہم 2005 میں ٹاون کو چمکتا دمکتا چھوڑ کر گئے تھے بعد میں آنے والوں نے اسے برباد کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید