راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے پاکستان میں امدادی سرگرمیوں کیلئے تعاون بڑھانے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے شاہی عدالت کے مشیر اور شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ سے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری اور ان کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کے صدر ڈاکٹر جلال بن محمد العویسی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی امداد اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے مشترکہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔