• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنیہ کا قتل ایرانی سالمیت کی خلاف ورزی، تہران کو دفاع کا حق حاصل ہے، چین

کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ ایران میں اسماعیل ہنیہ کا قتل ایرانی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، تہران کو اپنی خودمختاری، سلامتی اور قومی وقار کے لئے اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، بیجنگ ایران کے حق دفاع کی حمایت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بات چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب علی باغری قانی کساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہی۔ فون کال کے دوران وانگ نے ایک بار پھر اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل کی مذمت کی اور کہا کہ اس حملے سے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہوئی اور یہ علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہے۔ وانگ یہ نے علی باغری قانی لو کو بتایا کہ ہنیہ کے قتل نے جنگ بندی مذاکرات کے عمل کو براہ راست نقصان پہنچایا اور خطے کے امن اور استحکام پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین ایران کی جانب سے قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے اپنی سالمیت، سلامتی اور قومی وقار کے دفاع کی حمایت کرتا ہے اور تہران کیساتھ قریبی روابط جاری رکھنے کیلئے ہر دم تیار کھڑا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید