• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کےحل میں موثر کردار مقامی حکومتوں کا ہوتا ہے،ڈی جی لوکل

ملتان( سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب طارق محمود رحمانی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے سب سے موثر کردار مقامی حکومتوں کا ہوتا ہے، لوکل گورنمنٹ سسٹم میں عام شہریوں کی بھرپور نمائندگی کو یقینی بنائے بغیر روز مرہ کے عوامی مسائل حل نہیں ہوسکتے، گلی محلے اور علاقہ کا نمائندہ ہی اپنے لوگوں کے مسائل کا صحیح ادراک کر سکتا ہے ،تمام سٹیک ہولڈرز سنجیدگی سے اس نظام کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان کے دورہ کے دوران کیا ،وہ لوکل گورنمنٹ ملتان ڈویژن کے ڈائریکٹوریٹ گئے ،جہاںملتان ڈویژنل ڈائریکٹر ظہورحسین بھٹہ و دیگر افسران و ملازمین نے ان کا استقبال کیا ،ڈائریکٹر آفس میں انہوں نے ملتان ڈویڑن کے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اوراسٹنٹ ڈائریکٹرزکے ساتھ میٹنگ کی اور ان سے ان کی متعلقہ تحصیل اور ضلع سے متعلق بریفنگ لی۔
ملتان سے مزید