راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ماں بیٹے اور ایک شادی شدہ لڑکی کو اغواکرلیاگیا۔ تھانہ رتہ امرال کو نعمان مسیح نے بتایا کہ اس کی بیوی(س)کو ساجد اسکا والد قائداعظم اور والدہ شگفتہ اغواء کر کے لے گئے ۔ تھانہ کہوٹہ کو اظہر عباس نے بتایا کہ گھر آیا تو دیکھا کہ میرے بیوی بچے گھر میں موجود نہ تھے ۔ مجھے معلوم ہوا کہ میری بیوی کو محمد بلال اغواء کرکے لے گیا۔بیوی میرے بیٹے نعمان اظہر عمر 12 سال کو بھی ساتھ لے گئی ۔