ملتان ( سٹاف رپورٹر) سابق مشیروزیراعلی پنجاب و سابق ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب حاجی جاوید اخترانصاری ،سینئرمسلم لیگی رہنما ملک انورعلی ،سیدگروپ کے رہنما مخدوم سیدباقرگردیزی نے کہا ہے کہ پاکستان اکابرین کی عظیم قربانیوں کا ثمرہے آزادی کسی نعمت سے کم نہیں ہے ہمیں چاہیے پاکستان کی قدرکریں اوراسکی تعمیروترقی میں اپنااپناکردارادا کریں ان خیالات کا اظہارانہوں نے متحدہ مجلس شہریان کے زیراہتمام پاکستان کے 77ویں جشن آزادی کے موقع پر منعقدہ استحکام پاکستان سیمینارسے خطاب کے دوران کیا ۔ تقریب میں ملک عمران یوسف ،شیخ عبدالحمید قادری ،صوفی سجادحامدی ،قاری سعید سرمد ،انیس عباسی ،ملک شاہدیوسف ،جمیل نقشبندی ،غلام حیدرقریشی ،ہمایوں بھٹی ،حافظ عبدالرحمن، شہزادملک ،ذیشان بھٹی ،ملک جہانزیب سمیت کثیرتعدادمیں عمائدین شہرنے شرکت کی اورشہداتحریک پاکستان کو بھرپورانداز میں خراج تحسین پیش کیاگیا اورآخرمیں ملکی ترقی و قومی سلامتی کے لئے خصوصی دعاکی گئی۔