• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں سانپ نے ہزاروں گھروں کی بجلی بند کروادی

امریکی ریاست ورجینیا میں تین روز قبل بجلی کی بندش کی وجہ ایک سانپ تھا اس حوالے سے بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کا موقف سامنے آگیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ 11 ہزار 700 افراد (کسٹمرز) بجلی کی بندش سے متاثر ہوئے۔

ڈومینین انرجی کمپنی نے مقامی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں اسکی تصدیق کی اور کہا کہ گزشتہ ہفتے کی شب ہونے والی بجلی کی اس بندش سے نیوپورٹ شہر میں واقع کرسٹوفر نیوپورٹ یونیورسٹی بھی متاثر ہوئی۔ 

کمپنی کریوز کے مطابق ایک سانپ ہائی وولٹیج ایریا میں رینگتے ہوئے داخل ہوگیا اور ٹرانسفارمر میں چلا گیا جس سے بجلی بند ہوگئی۔

تاہم ڈیڑھ گھنٹے کی مرمت کے بعد بجلی بحال ہوئی، سانپ کس قسم کا تھا یہ پتہ نہیں چل سکا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید