• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں نئی نسل کو نظریہ پاکستان اور اکابرین کی قربانیوں سے آگاہ کرنا ہوگا، مختلف شخصیات

بارسلونا (جواد چیمہ) بارسلونا میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بارسلونا اور اس کے گردونواح سے بڑی تعداد میں حب وطن اوورسیز خواتین بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ جشن آزادی کے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت رضوان کاظمی نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول کا ہدیہ معروف گلوکار قدیر اے خان نے پیش کیا، پاکستان نژاد فوک گلوکار سعید حیدری نے اپنے مخصوص انداز میں ملی نغمے پیش کئے اور وطن کی محبت کے جذبے کو دوچند کر دیا۔ بارسلونا کی فضا پاکستان اور افواج پاکستان سے محبت میں نعروں سے گونجتی رہی اور شرکاء قائداعظم کی تصویر والے پاکستانی پرچم لہراتے رہے۔ اس موقع پر مقررین حاجی راجہ اسد حسین صدر مسلم لیگ ن اسپین، محمد اقبال چوہدری، سید فریاد حسین شاہ، حافظ عبدالرزاق صادق، صابر تارڑ، عبدالوحید خٹک قونصلیٹ آفس نے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں پاکستان سے دور رہتے ہوئے آپس کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ ہم پاکستان کا بہترین تشخص اسی وقت سامنے لا سکتے ہیں جب ہم آپس میں اتفاق واتحاد کا مظاہرہ کریں گے، پاکستان سے باہر بسنے والا ہر پاکستانی پاکستان کا سفیر ہے اور ہمیں پاکستان کی عزت اور وقار کے لئے اپنا کردار بلند کرنا ہوگا۔ مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان سے محبت کو آپس میں بانٹا ہمیں اپنی نئی نسل کی تربیت کی اشد ضرورت ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی نئی نسل کو نظریہ پاکستان، اکابرین کی قربانیوں اور پاکستان کے سیکورٹی اداروں کے بارے میں ضرور آگاہ کریں۔ تقریب میں تمام سیاسی پارٹیوں دیگر شرکاء نے مل کر جشن آزادی پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

یورپ سے سے مزید