• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیں مل کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں، ریورنڈ یویئل بھٹی

لیسٹر (نمائندہ جنگ ) اے بیٹر کمیونٹی فارآل کے آرگنائزرریورنڈ یویئل بھٹی نےدنیا بھر میں رہنے والوں کو 14اگست یوم آزادی پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئیں پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں۔ 14اگست ایک دن نہیں ہے، لاکھوں قربانیاں دینے کے بعد اس خداداد پاکستان کا وجود عمل میں آیا ،ان قربانیوں میں ایک بڑا حصہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کا بھی ہے ۔ مسیحیوں کے رہنما ایسپی بہادر سنگھا کاسٹنگ ووٹ پاکستان کے حق میں تھا، انہیں پنجاب اسمبلی کے پہلا اسپیکر بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے دستور ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ لوگ آزاد ہیں مندر میں، مسجد میں اور دیگر عبادت گاہوں میں ،ریاست کا اس سے کوئی تعلق نہیں ،پاکستان کی اقلیتیں بھی پاکستان کی ترقی، امن، سلامتی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں ،حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اقلیتوں کی مذہبی آزادی کو یقینی بنائے۔
یورپ سے سے مزید