• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹش ہائی کمیشن وفدکا دورہ پی ڈی ایم اے ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ بارے آگاہی لی

لاہور(خصوصی رپورٹر، خبر نگار)برٹش ہائی کمیشن کےاعلیٰ سطحی وفد نے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا دورہ کیا۔ دولت مشترکہ برائے ڈویلپمنٹ کی ہیڈ کلارا سٹرینڈوج کی سربراہی میں وفد نے پنجاب حکومت کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے نظام بارے آگاہی حاصل کی۔ وفد نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے وفد کو پی ڈی ایم کی ورکنگ بارے آگاہ کیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ صوبائی کنٹرول روم میں تمام اضلاع کیساتھ 24 گھنٹے رابطے کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ وفد نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم اور ایمرجنسی ریسپانس سسٹم کی تعریف کی۔ کلارا سٹرینڈوج نے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال بھی کی۔ کلارا سٹرینڈوج کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن کا ریسپانس ٹائم قابل تعریف ہے۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب، کووڈ، ڈینگی، قحط سالی سموگ اور ہیٹ ویو سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم الرٹ ہے۔
لاہور سے مزید