• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں اختلافات بھلا کر ایک قوم بن کر سوچنا ہے، گورنر پنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم کو 77ویں جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے۔یہ ملک ہمارے آبا ؤاجداد کی بے پناہ قربانیوں اور جدوجہد سے قائم ہوا ہے۔ ہمیں رب العزت کے اس انعام اور نعمت کی قدر اور پاسبانی کرنی ہے۔ ہمیں اختلافات بھلا کر ایک قوم بن کر سوچنا ہے۔ آج کا دن ہم سب سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے افکار پر عمل کریں اور ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔پاکستان ہماری شناخت ہے اور اس کی بقا ہماری بقا ہے۔ملک کی سلامتی اور امن کی خاطر اپنی قیمتی جانیں قربان کرنے والے فوج اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آج کے دن کشمیری بہن بھائیوں کے لیے خصوصی دعا ہے کہ ان پر جاری ظلم و ستم کا خاتمہ ہو اور انہیں آزادی نصیب ہو۔ فلسطینی عوام کے لیے بھی دعا گوہ ہوں کہ ان کے مصائب کا خاتمہ ہو ۔