• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

'زیرو' کی ناکامی کے بعد شاہ رخ اداکاری چھوڑنے کا ارادہ کرچکے تھے

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم زیرو کی ناکامی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا ارادہ کرچکے تھے۔ 

حال ہی میں اپنی تین بڑی فلموں کی کامیابی کے بعد باکس آفس پر واپس آنے والے شاہ رخ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی 2018 کی فلم 'زیرو' کی ناکامی کے بعد اداکاری چھوڑنے کے فیصلے پر بات کی۔

شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ وہ جنوری 2019 میں ایک نئی فلم شروع کرنے والے تھے، جس کا نام 'سارے جہاں سے اچھا' تھا اور یہ خلا میں جانے والے پہلے بھارتی راکیش شرما کی زندگی پر مبنی تھی، تاہم آخری وقت پر اس فلم کو چھوڑ دیا تھا۔

بالی ووڈ کے بادشاہ کا کہنا تھا کہ "میں نے پروڈیوسر کو فون کیا اور کہا کہ میں ایک سال تک کام نہیں کرنا چاہتا جس پر پروڈیوسر نے مجھے کہا کہ 'اگر فلم پسند نہیں تو منع کردو، لیکن ایسا نہیں کہو کہ تم اداکاری نہیں کرنا چاہتے'، تاہم ایک ڈیڑھ سال بعد اسی پروڈیوسر کی کال اور اس نے کہا 'یقین نہیں آرہا کہ آپ بغیر کام بیٹھے رہے۔"

شاہ رخ نے اپنے فیصلے کو غیر پیشہ ورانہ بھی قرار دیا اور کہا کہ جب انہیں لگا کہ وہ فلم کی شوٹنگ کےلیے تیار نہیں ہیں تو انہوں نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید