• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ودود مشتاق کی صحافتی اور کمیونٹی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، کمیونٹی رہنما، انتقال پر اظہار غم

لندن/وٹفورڈ (نمائندگان جنگ) جیوو جنگ سے وابستہ معروف صحافی ودود مشتاق کے انتقال پرہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل، برطانیہ بھر کی صحافتی و دیگر تنظیموں اور کمیونٹی رہنماؤں کی طرف سے اظہار افسوس کیا جا رہا ہے۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے سینئر صحافی محمدمشتاق ودودکی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتاق ودود ایک سینئر صحافی، انتہائی نرم گفتار اور دوستانہ طبیعت کے مالک تھے، وہ گزشتہ تین دہائیوں سے شعبہ صحافت سے وابستہ تھے۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہےکہ ودود مشاق کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی شعبہ صحافت کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہائی کمشنر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ممتاز شخصیات قاضی عبدالعزیز چشتی اور شیخ سربلند نے کہا کہ ودود مشتاق پروفیشنل صحافی اور انتہائی اچھے اخلاق کے مالک تھے جن کو پوری کمیونٹی عزت و قدر کی نگاہ سے دیکھتی تھی۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی لندن کے پریس انفارمیشن سیکرٹری اسفندیار شاہ نے کہا ہےکہ ودود مشتاق کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ ایک باصلاحیت، مخلص اور بے باک صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی۔ اسفندیار شاہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ودود مشتاق کی وفات نہ صرف صحافتی برادری بلکہ پوری کمیونٹی کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی لندن کی قیادت اور کارکنان مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ وٹفورڈ کمیونٹی فورم کےچیئرمین امجد امین بوبی، حاجی منیر، کونسلر سردار آصف، کونسلر سردار شفیق، سابق کونسلر رشید چوہدری، ریاست بھٹی، شفقت اقبال تبسم، لائق علی خان، اسرار شاہ، تیمور لون، نواز کشمیر ی، چوہدری محمد سعید، عثمان علی خان، ظہیرالدین، چوہدری محمد شیپال، حیدر زمان، چوہدری محمد اکبر دیگر رہنماؤ نے ودودمشتاق کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ودود مشتاق نے لندن میں پاکستانی و کشمیر ی کمیو نٹی کے بڑا کام کیا ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

یورپ سے سے مزید