• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں قیدی نمبر 804 کا منظم اور موثر نیٹ ورک ٹوٹ گیا

اسلام آباد (فاروق اقدس/تجزیاتی جائزہ) اڈیالہ جیل میں قیدی نمبر804 کا منظم اور موثر نیٹ ورک ٹوٹ گیا،جیل میں جنرل (ر) فیض حمید کے رابطوں اور اثرورسوخ کے گہرے سائے تھے،تمام غیر اعلانیہ سہولتیں، مراعات اور آسانیاں ختم، واقفان حال کا کہنا ہے کہ عام قیدیوں کی طرح عمران خان کا جیل میں مزید عرصہ گزارنا مشکل ترین مرحلہ ہوگا، جیل میں مضامین کیسے لکھے جاتے، انٹرویوز بیرون ملک کیسے شائع ہوتے، پیغام رسانی کیسے ہوتی اس بارے، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے انکشافات نیا پنڈورا بکس‘‘ کھول دیں گے۔ تجزیا تی رپورٹ کے مطابق ماضی قریب کے کچھ واقعات اور کردار اس بات کی غمازی کر رہے ہیں کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے رابطوں اور اثرورسوخ کے گہرے سائے تھے، اڈیالہ جیل کے بعض اہلکاروں کے فرائض کے حوالے سے بھی ان کا کردار سامنے آیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید