• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (فاروق اقدس) لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے عسکری منصب کی بے پناہ طاقت اور اس کے بے دریغ استعال کے باعث اندرون خانہ واقعات اور کئی ایسے کردار بھی ہیں جو بتدریج سامنے آئیں گے ،اس حوالے سے اب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا شمار بھی ایسی ہی فہرست میں شامل ہے جن کے ناموں کے گرد سرخ دائرے لگ رہے ہیں۔

 یاد رہے گزشتہ روز سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنی پریس کانفرنس میں ثاقب نثار کو عمران خان کا سہولت کار قرار دیا تھا ،اس سے قبل بھی ایسی اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ بعض معاملات میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی فیض حمید سے رابطوں کی نوعیت اور دیگر معاملات ان کی گرفتاری کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ 

واضح رہے کہ جنرل (ر) فیض حمید کی طرح سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی جو اپنے دور میں انتہائی متنازعہ قرار دیئے جاتے رہے ہیں اپنے منصب کی طاقت کا غیر منصفانہ استعمال کرنے کی شہرت رکھتے تھے۔

اہم خبریں سے مزید