• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تریموں بیراج پر 1263 میگاواٹ کا RLNG پاور پلانٹ رکاوٹ کا شکار

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) جھنگ پنجاب کے تریموں بیراج پر 1263 میگاواٹ کے آر ایل این جی پر مبنی پاور پلانٹ میں رکاوٹ آگئی جیساکہ اس کی ایک گیس ٹربائن میں 3 اگست 2024 کی صبح آگ لگ گئی جس سے حکومت پنجاب کو بھاری نقصان ہوا ۔ کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ جس کی کارکردگی 61.16 فیصد ہے جو تریموں بیراج، جھنگ میں واقع ہے وزیر اعظم شہباز شریف کا منصوبہ تھا جب وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ تھے۔ یہ منصوبہ چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن نے ای پی سی کنٹریکٹر کے طور پر 707.7 ملین ڈالر کی لاگت سے بنایا تھا۔ پنجاب حکومت اس منصوبے کی مکمل مالک ہے جو 25 فیصد ایکویٹی اور کمرشل بینکوں کے 75 فیصد قرضوں پر مبنی ہے جس میں نیشنل بینک آف پاکستان، بینک آف پنجاب، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور حبیب بینک لمیٹڈ شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید