• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹر پانڈیا کی برطانوی ماڈل کیساتھ تصاویر پر شائقین کا رد عمل

لاہور( شوبز رپورٹر ) بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی برطانوی اداکارہ اور ماڈل جیسمین والیہ کے ساتھ رومینٹک تصاویر پر مداحوں کا رد عمل،مداحوں نے پانڈیا کی سابقہ بیوی نتاشہ کو طلاق کا ذمہ دار قرار دینےپر ان سے معذرتیں کرناشروع کردی ہیں۔ ہاردک پانڈیا کے ٹی وی سٹار جیسمین والیا کے ساتھ رومانس کی گرما گرم افواہوں کے درمیان اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ نے اپنی گلیمرس ریل سے مداحوں کو مسحور کرتے ہوئے انہیں اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے، نتاشا نے سنگل پیس ڈریس زیب تن کرکھا ہے جس میں وہ نہایت پرکشش دکھائی دے رہی ہیں، ایک طرف ہاردک کی چھٹیوں کی تصاویر ٹرینڈ کر رہی ہیں ، مداح ماضی میں منفی تبصروں کرنے پر نتاشہ سے سوشل میڈیا پر معافیاں مانگ رہے ہیں، مداحوں نے کہا ہے کہ ہم نے تمہیں ہاردک سے علیحدگی کا ذمہ دار ٹھہرایا یہ ہماری غلطی تھی ،ہمیں تمہارے تعلق کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہئے تھا کیونکہ ہم اس بارے اچھی طرح نہیں جانتے تھے،ایک مداح نے لکھا تم اس سے بہتر کی حق دار ہو،کوئی عورت زندگی میں تکلیف نہیں چاہتی ہے، ہاردک ایک اچھا کرکٹر ہے لیکن اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ وہ اچھا خاوند ہے،دوسرے مداح نے لکھا کہ آپ نتاشہ کو صرف اسلئے نہیں الزام نہیں دے سکتے کہ ہاردک ایک امیر بھارتی کرکٹر ہے، نتاشا زندگی جاری رکھو اور خود کو بااختیار بناؤ،رواں سال جولائی میں ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید