• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی مقدمات، بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں آدھا گھنٹہ تفتیش

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)راولپنڈی پولیس نے 9مئی مقدمات میں بشری ٰبی بی سے اڈیالہ جیل میں ا ٓدھا گھنٹہ تفتیش کی ،جمعرات کو تفتیشی ٹیم ایس پی فیصل سلیم کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی ،جس میں ڈی ایس پی مرزا سکندر،ڈی ایس پی شازیہ،انسپکٹر قیصر،یعقوب شاہ،حسنین علی ، جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس ،آرمی میوزیم حملہ کیس مقدمات کے تفتیشی افسران شامل تھے ، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے تفتیش خاتون ڈی ایس پی شازیہ کی موجودگی میں اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کی گئی،بشری بی بی 9مئی کے راولپنڈی میں درج 12مقدمات میں ملزمہ نامزد ہیں۔
اہم خبریں سے مزید