• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے اعلیٰ سطح تبدیلیوں کا آغاز کردیا

اسلام آباد (تنویر ہاشمی) ایف بی آر کے نئے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے اعلیٰ سطح کی تبدیلیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21کے افسر ڈاکٹر حامد عتیق سرور کو ممبر آئی آر پالیسی تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل بھی 2018سے 2020 کے عرصے کے دوران اس عہدے پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے ایف بی آر کے ترجمان کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں ادا کیں، ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے وزارت صنعت و پیداوار میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری بھی امور انجام دیئے۔
اہم خبریں سے مزید