• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری دورے پر یورپ جانیوالے سینیٹ افسر کے اہلخانہ نے سیاسی پناہ لے لی

اسلام آباد(آئی این پی )سرکاری دورے پر یورپ جانیوالے سینیٹ افسر حیدرعلی سندرانی کے اہلخانہ کی جانب سے سیاسی پناہ لینے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد وزارت خارجہ کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کے ساتھ ساتھ بیرون ملک دورے کرنے والی شخصیات کے لئے خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹ کو خط لکھ کر ویزا نوٹس کے اجرا کے لیے نئی ہدایات سے آگاہ کردیا۔سینیٹ سیکریٹریٹ کے جوائنٹ سیکرٹری حیدر سندرانی نے ایک رسمی درخواست کے ذریعے سینیٹ سیکرٹریٹ سے نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنے خاندان کے لیے بھی ایک نوٹ اور تعارفی خط حاصل کیا۔وزارت خارجہ کو انکشاف ہوا اس کے خاندان کے افراد نے یورپ جاکر مغربی یورپی ممالک میں سے ایک میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی اور واپس نہیں لوٹے۔
اہم خبریں سے مزید