• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرض کی ادائیگی، ٹانگوں سے محرومی، موٹر وے پولیس کے افسر کیلئے قائد اعظم میڈل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے 77ویں یوم آزادی پر 14اگست کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے پٹرولنگ آفیسر ذوالفقار علی کو غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ’’قائد اعظم پولیس میڈل‘‘ سے نوازا گیا، جس سے ذوالفقار علی کی بہادری و جرات کو قومی سطح پر پذیرائی ملی۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق اوورلوڈڈ گاڑیاں قومی شاہراؤں کو ناقابل تلافی نقصانات پہنچارہی ہیں، جس کے سد باب کے لیے ذوالفقار علی کچھ عرصہ قبل موٹروے ایم -5 پر اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کر رہے تھے کہ ایک ٹرک ڈرائیور نے مزاحمت کرتے ہوئے ان پر گاڑی چڑھا دی تھی، جس کے نتیجے میں ذوالفقار علی فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہو گئے۔ انہیں اعزاز سے نوازے جانے کے موقع پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) موٹر وے پولیس سلمان چوہدری نے کہا کہ ذوالفقار علی جیسے آفیسر ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، جنہیں حکومت پاکستان کی طرف سے دیاگیا قائد اعظم میڈل بڑا اعزاز ہے۔
اہم خبریں سے مزید