• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل فیض حمید کیخلاف انکوائری، مزید نام سامنے آئینگے، تجزیہ کار

کراچی ( ٹی وی رپورٹ) ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی اور دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ وقار حسن کا کہنا ہے کہ فیض حمید کیخلاف انکواری آخری مراحل میں، مزید نام سامنے آئیں گے،فیض حمید نے جو کچھ کیا یہ سب کچھ نیٹ ورک کے بغیر نہیں ہوسکتا تھا، جسے توڑا جارہا ہے۔ ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی نے جیو نیوز کی خصوصی نشریات میں فیض حمید کے کورٹ مارشل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سات مئی کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ جنرل فیض حمید کے خلاف انکوائری اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے اور جو شواہد اور ثبوت اس انکوائری کمیٹی نے اکٹھے کیے ہیں ا سکی بنیاد پر جنرل فیض حمید کو پہلے گرفتار کیا گیا اور آج مزید تین مزید افسران کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید