• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی سرٹیفکیٹس اور مارکس شیٹس، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی سفارش

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میٹرک بورڈ کے جعلی سرٹیفکیٹس اور مارکس شیٹ بنانے سے متعلق شکایت پر قائم کمیٹی نے میٹرک بورڈ کے چیئرمین کو زمہ داروں کے خلاف فوری تادیبی کارروائی کی سفارش کردی ہے۔ وزیر بورڈز و جامعات محمد علی ملکانی کی ہدایت پر قائم دو رکنی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ بورڈ کے سیکریٹری نوید احمد کے خلاف متعلقہ کارکردگی اور نظم و ضبط کے قواعد کے تحت فوری کارروائی کی جائے۔ جعلی سرٹیفکیٹس بنانے کے معاملے معاملے کو چیئرمین بورڈ اینٹی کرپشن بھجیں جب کہ سرٹیفکیٹ سیکشن کے تمام متعلقہ افراد کے خلاف فوجداری کارروائی اور انھیں فوری معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جن میں محمد عارف، علی یزدہ، ریحان عباس، اور محمد اقبال شامل ہیں جب کہ چئیرمین بورڈ کو فوری طور پر ریکارڈ اور فائلوں کے گم ہونے کی مجرمانہ کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید