• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی، 2,220 روپے فی کس ماہانہ کنٹری بیوشن، مالکان کا حصہ 1,850، ملازمین 370 روپے ماہانہ دینگے

کراچی (اعجاز احمد/اسٹاف رپورٹر) ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی)نےرجسٹرڈ اداروں سے کم از کم اجرت کی نئی شرح سے 2,220 روپے فی کس ماہانہ کنٹری بیوشن کی وصولی کا اعلان کردیا، جس میں مالکان کا حصہ 1,850روپے اور ملازمین کا حصہ 370روپے ماہانہ ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے یکم جولائی 2024ء سے رجسٹرڈ آجروں سے نظر ثانی شدہ کم از کم اجرت 37 ہزار روپے ماہانہ کے مطابق ماہانہ کنٹری بیوشن کی وصولی کا اعلان کیا ہے ۔ای او بی آئی کےچیئرمین فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خاقان مرتضیٰ کی منظوری سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بینی فٹس اینڈ کنٹری بیوشن، اسلام آباد محمد امین کے دستخط سے جاری سرکلر نمبر 25-01/2024 ، بتاریخ 12 اگست 2024ء کے تحت وفاقی حکومت اور چاروں صوبائی حکومتوں کی جانب سے رواں برس یکم جولائی سے غیر ہنر مند کارکنوں کے لئے کم از کم اجرت 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید