• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکیل خان نے استعفیٰ نہیں دیا انہیں عہدے سے برطرف کیا گیا

پشاور (ارشد عزیز ملک )خیبر پختونخوا کے سابق وزیر برائے تعمیرات و مواصلات شکیل خان نے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ انہیں ان کے عہدے سے برطرف کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے ان کی برطرفی کے لیے گورنر کو سمری 15 اگست کو بھیجی تھی سمری وزیر کے استعفیٰ دینے سے ایک دن قبل بھجوائی گئی تھی یہ انکشاف سمری کے منظر عام پر آنے سے ہوا -شکیل خان نے 16 اگست کو وزیر اعلیٰ کو اپنا استعفیٰ بھجواتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اس تاریخ سے صوبائی وزیر نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے صوبائی حکومت پر ناقص حکمرانی کا بھی الزام لگایا تھا۔تاہم، جب ان کی برطرفی کی سمری منظر عام پر آئی، تو یہ حقیقت سامنے آئی کہ شکیل خان نے استعفیٰ نہیں دیا تھا بلکہ انہیں انھیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ شکیل خان کی برطرفی کی سمری خیبر پختونخوا کے محکمہ انتظامیہ (کابینہ ونگ) کی جانب سے بھیجی گئی تھی اور وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری نے 15 اگست کو اس پر دستخط کیے تھے۔

اہم خبریں سے مزید