• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش میں اقتدار کی تبدیلی، اقوام متحدہ کا فیکٹ فائیڈنگ ٹیم بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد (فاروق اقدس) اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش میں اقتدار کی تبدیلی کے مرحلے میں ہونیوالے واقعات اور حکومتی اقدامات کی تحقیقات کیلئے ایک فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بنگلہ دیش بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد مظاہروں کے دوران ہونیوالی خلاف ورزیوں، بنیادی وجوہات کا تجزیہ اور طویل مدتی اصلاحات کیلئے سفارشات پیش کرنا ہے، اس ضمن میں موصولہ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کا دفتر بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی درخواست پر ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن بنگلہ دیش روانہ کریگا تاکہ ملک میں حالیہ مہلک تشدد کے دوران انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جاسکےاقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان روینہ شامداسانی کا کہنا تھا کہ ہمارا دفتر آنیوالے ہفتوں میں ایک فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بنگلہ دیش میں تعینات کریگایہ فیصلہ 22 سے 29اگست تک اقوام متحدہ کی ایک ٹیم کے ڈھاکہ کے دورے کے بعد کیا گیا ہے جس کے دوران انہوں نے عبوری حکومت کے ارکان سمیت مختلف سٹیک ہولڈرز کیساتھ بات چیت کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید