کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قطر ایئرویز پرواز کی انجن بند ہونے پر کراچی میں ہنگامی لینڈنگ۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دوحہ سے اینجلس سٹی (فلپائن) جانے والی پرواز کیو آر 926 نے ہفتے کی صبح کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، پاکستان کی فضائی حدود میں ڈریم لائنز طیارے کا ایک انجن بند ہوگیاتھا۔39ہزار فٹ کی بلندی پرقطر ایئر ویز کے طیارے میں غیرمعمولی خرابی کے سبب جہازکے کپتان نے مے ڈے کی کال دی اور کراچی ایئرپورٹ پر فوری اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی اجازت ملنے پر ڈریم لائنز787ساختہ طیارہ بحفاظت اتر گیا۔