• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے سندھ کے 18 اضلاع میں نئے صدور اور جنرل سیکرٹریز کا تقرر کردیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے 18 اضلاع میں نئے صدور اور جنرل سیکرٹریز کا تقررکردیا ہے۔بلاول ہائوس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خورشید احمد جونیجو کوضلع لاڑکانہ کا صدر اوراعجاز احمد لغاری کو جنرل سیکریٹری جبکہ لاڑکانہ سٹی کیلیے خیر محمد شیخ کو صدر اور انور لہر کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ قمبر شہداد کوٹ میں قمر الدین گوپانگ صدر اور غلام محمد اسران جنرل سیکرٹری ،ضلع شکارپور کیلیے بابل خان بھیو صدر اور ذوالفقار کماریو جنرل سیکرٹری ،ضلع کشمور میں گل محمد جکھرانی صدر اور الطاف احمد کھوسو جنرل سیکرٹری جبکہ ضلع جیکب آباد میں لیاقت لاشاری صدر اور جنرل سیکریٹری رضوان اوڈھو ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سکھر میں جاوید شاہ صدر، وریام خان مہر جنرل سیکرٹری، ضلع خیرپور میں نواب خان وسان صدراور اعجاز احمد کھوڑو جنرل سیکرٹری مقرر کیے گئے ہیں۔ضلع بینظیر آباد(نواب شاہ)میں صدرسالم زرداری اور جنرل سیکرٹری علی حیدرشاہ، ضلع نوشہرو فیروز میں سہیل عباسی صدر جبکہ مسرور احمد راجپر جنرل سیکرٹری ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید