کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا ہے جسے قرنطینہ کر گیا ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق جدہ سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر32 سالہ مسافراترا جس میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی ہیں جس پر اسے قرنطینہ کر دیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق مشتبہ کیس کی تصدیق کے لیے مسافر کے نمونے ڈاؤ اوجھا کیمپس کی لیبارٹری بھیجے گئے ہیں، متاثرہ شخص کوانفیکشن ڈیزیز اسپتال کراچی میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے تاکہ مرض کے ممکنہ پھیلاؤ کو کنٹرول کیا جا سکے۔