• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، چائنا پورٹ پر ہوا کے تیز جھکڑ، خالی کنٹینر الٹ گئے

کراچی(این این آئی) کراچی کی بندرگاہ چائنا پورٹ پر ہوا کے تیز جھکڑوں سے خالی کنٹینر الٹ گئے، طوفان کے ممکنہ اثرات، کے پی ٹی نے الرٹ جاری کردیا ، متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی بندرگاہ چائنا پورٹ پر کنٹینر الٹ گئے ۔ پورٹ ذرائع کے مطابقکنٹینر لڑھکنے کا واقعہ سائوتھ ایشیا پورٹ ٹرمینل پر پیش آیا، حادثے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا کیونکہ کنٹینرز خالی تھے جو تیز ہوائوں سے اپنی جگہ پر نہ رہ سکے۔ طوفان کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر کراچی پورٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا، کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں اور ناخوشگوار حالات کی صورت میں فوری اقدامات کئے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید