• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہائی وے، تیز رفتار کار نے پاپ کارن بیچنے والے مزدور کی جان لے لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے پرتیز رفتار کار نے پاپ کارن بیچنے والے مزدور کو ٹکر ماردی جس سے اسکی موت واقع ہوئی ،تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدودسپر ہائی وے کوئٹہ ٹائون روڈ پرسمیرا چوک کے قریب تیز رفتار کار نے پوپ کارن بیچنے والے کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،حادثہ کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفی کو اسپتال منتقل کیا جہاں پراسکی شناخت 24سالہ محسن ولد فدا حسین کے نام سے ہوئی ہے،متوفی کوئٹہ ٹائون کا رہائشی تھا،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے ،پولیس کاکہنا ہےکہ حادثہ کا ذمہ دار کار ڈرائیور سید محمد حیدر شاہ کو پولیس نے گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لے لی ہے۔
اہم خبریں سے مزید